۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عید الفطر نماز

حوزہ/ حوزه علمیه جامعۃ المنتظر لاہور پاکستان میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی اور جامعہ عروۃ الوثقی میں حجت الاسلام والمسلمین سید جواد نقوی کل صبح 7 بجے عید الفطر کی نماز کی امامت کرائیں گے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیه جامعۃ المنتظر لاہور پاکستان میں وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کل صبح 7 بجے عید الفطر کی نماز کی امامت کرائیں گے، جبکہ جامعہ عروۃ الوثقی میں حجت الاسلام والمسلمین سید جواد نقوی امامت کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ، جامعہ عروة الوثقیٰ، مدرسة الواعظین اور مسجد شاہ خراسان نیلم بلاک اقبال ٹاون میں بھی 7 بجے ہی نماز عید ادا کی جائے گی، جبکہ منہاج الحسین جوہر ٹاون، مسجد کشمیریاں موچی گیٹ، امامیہ مسجد لوکو شیڈ ورکشاپ، جامعہ کریمہ اہل بیت پنجاب سوسائٹی اور مسجد امامیہ لال بھاٹی گیٹ میں 7:30 بجے، جبکہ مسجد قصر بتول شادمان، مسجد شہید عارف الحسینی، جامعہ باقر العلوم مغلپورہ، قومی مرکز خواجگان شادمان، جامعہ امامیہ کربلا گامے شاہ اور ناصر باغ میں 8 صبح بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔ وفاق المدارس کی طرف سے دیگر مقامات پر نماز عید کے اوقات علیحدہ سے جاری کئے گئے ہیں۔

مسجد علی ابن ابی طالب صدر بازار میں مولانا زاہد نقوی کی اقتداء میں 6:00 بجے صبح اور مسجد الفاطمہ واپڈا ٹاون میں مولانا صادق عباس، جامعہ باقرالعلوم مغل پورہ میں مولانا محمد ظفر نقوی، جامعہ قرآ ن و اہل بیت میں قاری یوسف جعفری اور مسجد الغدیر درگاہ عباس امامیہ کالونی میں مولانا سید ابو الحسن نقوی نجفی کی اقتداء میں 6:30 بجے صبح نماز عید ادا کی جائے گی۔

مسجد آل عمران فیروز والا میں مولانا علی احمد نقوی 6:45 بجے صبح نماز عید پڑھائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .